ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں لینڈ شیئرنگ فائلوں کے عوض لاکھوں روپے رشوت طلب کرنے کے الزامات

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سیکٹر ایف 14 ،15 میں شعبہ لینڈ کے افسران کے ماتحت عملے کی مبینہ ملی بگت لینڈ شیئرنگ کی فائلوں کا ریٹ 25 لاکھ روپے ہونے کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف متاثرین کے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب سے ڈائریکٹر لینڈ اور ڈی سی لینڈ ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں.

تحصیلدار پٹواری اور ہیلپر کے علاوہ ان کے ماتحت اہلکاروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ایف 14 اور15 کی لینڈ شیئرنگ کی فائلوں کا ریٹ 25 لاکھ روپے جب کہ جی 15 کا ریٹ 15 لاکھ روپے بیلٹنگ کے بعد صرف پلاٹ نمبر ایشو کرنے ہیں اس پر بھی 15 لاکھ مانگے جاتے ہیں متاثرین نے لینڈ شعبہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے انہوں نے ڈی جی فاؤنڈیشن سے اس معاملے کی تحقیقات کروانے اور خفیہ طور پر لینڈ کے شعبوں میں اس کرپشن کے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی چیک کرنے کے بعد کاروائی کا مطالبہ کیا ہے .

ایف 14 ایف 15 لینڈ شیئرنگ کی فائلوں کا ریٹ 25 لاکھ روپیہ جی 15 لینڈ شیئرنگ کی فائلوں کا ریٹ 15 لاکھ روپیہ بیلٹنگ کے بعد صرف پلاٹ نمبر ایشو کرنے ہیں اس پہ بھی 15 لاکھ روپے مانگا جا رہا ہے متاثرین کا اس بارے میں شدید احتجاج کر رہے ہیں تین چار متاثرین سے میری بات چیت بھی ہوئی ہے وہ یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ لینڈ ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر لینڈ اور ڈپٹی کمشنر کےمبینہ طور پر اہلکارملوث ہیں آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں تاہم انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔