اسلام آباد میں رشوت ستانی کا بڑا اسکینڈل، ایف آئی اے نے کسٹمز کے 3 افسران گرفتار کر لیے

اسلام آباد (احسان بخاری/سپیشل رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے کسٹم انسپکٹر سمیت تین افسران کو 5لاکھ روپے رشوت کے الزام میں آئی ایٹ کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا دیگر کسٹم افسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے ‘ کسٹم افسران میں کھلبلی مچ گئی، ذرائع کے مطابق کسٹم نے راولپنڈی میں علی ٹریڈنگ پر چھاپہ مار کر بھاری فور ویلر موٹر سائیکل برآمد کئے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو کسٹم نے گرفتار کرکے جیل روانہ کردیا جبکہ دیگر ملزمان میں انسپیکٹر کرسٹوفر ، سپرنٹنڈنٹ فخر گوندل کو ایف آئی اے رات گئے گرفتار کر لیا مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کسٹم چھاپے مار رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی ضمانت کسٹم کے انویسٹی گیشن ونگ آئی اینڈ پی انسپکٹر شاہ زیب نے ماتحت عدالت ہائی کورٹ سے کینسل کروا دی اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے جب چھاپے مارے تو ملزمان نے کسٹم کے انسپکٹر سے مبینہ طور پر معاملات طے کرلئے کہ گرفتاری نہ کی جائے اور علی کی ضمانت ہوجائے جس پر ایف آئی اے کے مطابق 50لاکھ روپے میں معاملات طے ہوگئے ۔

معاملہ جب ایف آئی اے تک پہنچا تو ٹیم تشکیل دے کر مجسٹریٹ کے ہمراہ موقع پر آئی ایٹ میں واقع ایک ہوٹل پر آئی اینڈ پی کے انسپکٹر شاہزیب کو پانچ لاکھ روپے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، معاملے کی اطلاع جب کسٹم ہائوس اسلام آباد پہنچی تو کسٹم افسران اور ماتحت افسران میں کھلبلی مچ گئی ایف آئی اے حکام نے رابطہ پر تصدیق کی کہ کسٹم انسپکٹر شاہزیب کو گرفتار کرلیا ہے دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ماتحت انسپکٹر سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں کسٹم انسپکٹر میں معاملات طے ہوچکے تھے کہ وہ گرفتار ملزم علی کی ضمانت کروا دے گا اور عدم گرفتار کو گرفتار نہیں کرے گا۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے نے انسپیکٹر کرسٹوفر اور سپرنٹنڈنٹ فخر گوندل سمیت تین کسٹم افسران کو گرفتار کر لیا ہے

کسٹم افسران کی گرفتاری کے حوالے سے جب کلیکٹر کسٹم رضوان صلابت سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے تحریری اگاہ کیا گیا لیکن کسٹم افسران کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کوئی موقف سامنے نہیں ایا