امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک ایران پیچھے نہیں ہٹے گا . ایرانی جنرل

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک ایران پیچھے نہیں ہٹے گا ، ایرانی مسلح افواج کے مطابق مزاحمت کی میراث ایران کی نئی نسل میں منتقل ہو چکی ہے، جو دنیا کی طاقتور فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی۔

ایرانی جنرل سٹاف کا کہنا ہے کہ دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک ایران اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گا، جبکہ امریکا خطے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔