اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اس کے حصول کے لیے بڑی قربانیاں دی گئیں ، بالاکوٹ شاملی کے میدان اور دہلی کے گردونواح میں مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک کا مقصد پاک دھرتی پر پاک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نظام کو نافذ کرنا ہے۔
اسی مقصد کے پیش نظر ہماری قیادت مسلسل جدوجہد کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار سرپرست جے یو آئی اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی نے 25 اگست کو سیرت رحمۃللعالمین ﷺ و پیغامِ جمعیت کنونشن کے حوالے سےمنعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ناظم عمومی مفتی عبداللہ٬ امیر این اے 46 مولانا ارشاد ہزاروی٬ پروفیسر عارف کربوغوی اور مولانا عبدالرؤف نے بھی خطاب کیا۔

