راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی ، پولیس نے نورین نیازی کو داہگل سے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 بھجوا دیا، علیمہ خانم اور ڈاکٹر عظمیٰ داہگل ناکہ پر گاڑی سے اترگئیں۔
اڈیالہ جیل کی جانب جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے کہا کہ میں بانی کو بتاؤں گی کہ سپریم کورٹ سے آپ کو اجازت ملی ہے، ان کو بتاؤں گی کہ آپ کے لیے پی ٹی آئی کے لوگوں نے کتنی کوششیں کی ہیں۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے عمران خان کو 2 دن کے اندر شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا، بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے ، عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے بھی ملاقات کا بھی حکم دیدیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی کے ہمراہ ہونگے۔

