Uzma Bukhari capitalnewspoint.com

ریکارڈ بارش کے باوجود راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے بارشی پانی کلیئر کردیا گیا . عظمیٰ بخاری

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ریکارڈ بارش کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی نکاسی آب کا عمل تیزی سے مکمل کیا گیا اور مختلف علاقوں سے بارشی پانی کلیئر کر دیا گیا ، صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں کی بارش کے فوری بعد اور پانی کلیئر کیے جانے کے بعد کی لائیو تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کمرشل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن، سید پور، نیشنل مارکیٹ روڈ، حنان روڈ، خیابان سرسید اور وارث خان چوک سے پانی نکال دیا گیا ہے ، وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ موتی محل مری روڈ، مین کھنہ روڈ، نیشنل مارکیٹ روڈ، ڈھوک بخش، کوری روڈ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں بھی بارشی پانی کلیئر کردیا گیا ہے ، عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ شدید اور ریکارڈ بارش کے باوجود متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل مکمل کیا۔