عوام کو بڑا ریلیف، ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف سے آگاہ ہے اور مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اپنے بیان میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی عوامی ریلیف کے اقدامات کا حصہ تھا, حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ مشکل صورتحال جلد ختم ہو اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی شدت میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ کئی ممالک کو ڈیزل کی دستیابی کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے ، وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت کم کرنے کے لیے ریفائنریز نے اہم فیصلہ کیا ہے,ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور جو بھی ممکنہ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے، اسے فوری طور پر عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔