Mishal Malik CapitalNewsPoint.Com

پمز سانحہ ، مشعال ملک کا ہسپتال کے باہر احتجاج، 14 معصوم جانوں کے ضیاع پر حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا، مشعال ملک بیٹی کے ہمراہ پمز ہسپتال پہنچیں تاہم انتظامیہ نے انہیں اندر جانے سے روکا تو انہوں نے احتجاج کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بیٹی کو وارڈ کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہمیں اندر جانے سے روک دیا گیا ہے جو افسوسناک ہے، سانحہ پمز میں 14 معصوم جانوں کے ضیاع پر پورا پاکستان خون کے آنسو رو رہا ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ میرے والد کو پمز نے 2005 میں غلط دوا دی تھی ، انہوں نے کہا کہ جب یہ سانحہ ہوا تب یہ سارے لوگ اور ڈاکٹرز کہاں تھے؟ یہ سانحہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے، وزیر صحت کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔