آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو محکموں کے قلمدان تفویض، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو محکموں کے قلمدان تفویض کر دیے گئے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، سردار میر اکبر کو وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ و باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے ، وقار نور کو وزیر جنگلات و وائلڈ لائف فشریز، ڈاکٹر مصطفٰی بشیر عباسی کو وزیر صحت عامہ مقرر کیا گیا ہے۔

اظہر صادق کو وزیر ہائیر ایجوکیشن، ثاقب مجید راجہ کو وزیر توانائی و آبی وسائل، محمد ریاست خان کو وزیر مال و بحالیات کا قلمدان سونپا گیا ہے ، عمیر نعیم کو وزیر ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن جبکہ عبدالرحمان کو وزیر سیاحت، صنعت و معدنی وسائل مقرر کیا گیا ہے۔