روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی نمائندے ماسکو پہنچ گئے، پیوٹن کا کیف پر 3 روز حملے نہ کرنے کا حکم

ماسکو (ویب ڈیسک) امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں ماسکو پہنچ گئے ، خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات کریں گے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے کیف پر 3 روز تک حملے نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ، روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیوٹن اور امریکی نمائندوں کے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔