جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید گرفتار، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (بیورو رپورٹ) پولیس نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے روبرو پیش کیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ، اے ٹی سی کے جج ملک عابد حسین نے کیس کی سماعت کی، پولیس کے مطابق تھانہ سرور روڈ میں فلک جاوید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔