تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ، خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی اور ترک ہم منصبوں سے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، تینوں وزرائے خارجہ کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

