راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دو کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ملک طاہر ایوب نے اپنے مخالف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زین العابدین اعجاز کیخلاف واضح برتری حاصل کرلی ہے، اب تک آنے والے پندرہ پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک طاہر ایوب بھاری برتری حاصل کئے ہوئے ہیں، جن جن پولنگ سٹیشن سے نتائج کا اعلان ہو رہا ہے وہاں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کی کامیابی پر ن لیگ کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں جبکہ شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے جا رہے ہیں، یاد رہے کہ صبح پولنگ کے آغاز پر ہی ایسا ماحول واضح طور پر نظر آرہا تھا جس میں ملک طاہر ایوب کی جیت دکھائی دے رہی تھی، صبح کے وقت تمام پولنگ سٹیشن پر ملک طاہر ایوب کے ووٹر بھرپور انداز سے ووٹنگ کا حصہ بن رہے تھے جبکہ زین العابدین جو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں کے پولنگ سٹیشنوں پر ہو کا عالم تھا، کنٹونمنٹ وارڈ دو میں اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک طاہر ایوب طاہر واضح اکثریت لئے ہوئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، ہر جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">