محسن بیگ نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد (سی این پی ) سینئر صحافی محسن جمیل بیگ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ۔ محسن جمیل بیگ کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہو گی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی ورائچ درخواست پر سماعت کریں گے۔ محسن جمیل بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کیا تھا ، محسن جمیل بیگ کے دو ملازمین کو دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت مل چکی ہے