مورگاہ پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث وصی گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی(سی این پی )مورگاہ پولیس کی موثر کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث وصی گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ کلٹس کار، 02 موٹر سائیکل، موبائل فون، کالنگ کارڈز مالیتی 10 ہزار روپے،رقم 18000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومورگاہ اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث وضی گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ واصف، ساون مسیح اور فیضان خان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ کلٹس کار، 02 موٹر سائیکل، موبائل فون، کالنگ کارڈز مالیتی 10 ہزار روپے،رقم 18000 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان علی الصبح دودھ دہی کی دوکانوں پر رابری کی وارداتیں کرتے ہیں،ملزم واصف قبل ازیں میں رابری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔