لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار پر نوجوان نے 23 سالہ ماڈل گرل کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق کمالیہ کی 23 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی قتل کر دیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔