بہترین ٹریفک نظام کے لیے روڈ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ پر عملدرآمد ضروری ہے، چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ضلع راولپنڈی میں شہریوں میں ٹریفک قوانین شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشاں۔انچارج ایجوکیشن ونگ کو شاہراہوں، یونیورسٹیز، نجی و سرکاری اداروں میں آگاہی مہمات و سیمنار منعقد کروانے کے احکامات۔ٹریفک ایجوکیشن کو تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات پر عمل پیرا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم ضلع راولپنڈی میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشاں۔

انچارج ایجوکیشن ونگ کو سکول،کالج،یونیورسٹیز، نجی و سرکاری اداروں سمیت چوک چوراہوں و شاہراہوں پر آگاہی مہمات چلانے کیساتھ سیمنار منعقد کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے انچارج ایجوکیشن ونگ کو حکم دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرے جس میں شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدر آمدکے فوائد کے متعلق بتایا جائے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کااندازہ روڈ یوزرز میں موجود ٹریفک شعور سے لگایا جا سکتا ہے۔

شاہراہوں پر ٹریفک کی بہترین روانی کا انحصار روڈ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ پر ہے۔ٹریفک کی روانی میں بہتری انفورسمنٹ کیساتھ ٹریفک شعور کواجاگر کرنے سے ہو گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی ایجوکیشن کوتعلیم کا حصہ ہونا چاہیے کیونکہ حادثات قسمت سے نہیں بلکہ ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ٹریفک قوانین ہماری حفاظت کیلئے ہیں انکی پاسداری میں ہمارا ہی فائدہ ہے