ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل بھارتی میڈیا میں ٹیم کی کارکردگی پر شکوک و شبہات، پاکستان کے خلاف سخت مقابلے کی ضرورت پر زور

دوبئی(سپوٹس رپورٹر ) ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل بھارتی میڈیا اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر شک کرنے لگا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 202 رنز کے جواب میں سری لنکا کا بھی 202 رنز بنانا آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، سری لنکا ایک موقع پر جیت چکا تھا یہ سب کو تسلیم کرنا ہوگا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف فائنل میں ٹیم کو تگڑا ہو کر کھیلنا پڑے گا۔ 14 ستمبر اور 21 ستمبر والا میچ بھلا کر کھیلنا ہوگا۔ 28 ستمبر والا میچ الگ ہوگا فائنل پاکستان سے ہے بھارتی میڈیا نے کل کے میچ سے متعلق بھارتی ٹیم کو ماضی بھی یاد دلایا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی والی غلطی نہیں دہرانا ہوگی، تب گروپ میچ میں یک طرفہ ہرایا اور فائنل میں مقابلہ ہوا تو اسے آسان لے لیا۔