سب انسپکٹر ایف آئی اے اجمل حسین کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سب انسپکٹر کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اجمل حسین کو غیر معمولی کارکردگی پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا فیصل آباد زونل آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ملک سکندر حیات نے سب انسپکٹر اجمل حسین کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔

اجمل حسین نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے مقدمے میں بہترین تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان جمع کروایا، جس کے نتیجے میں عدالت نے ملزم کو سزا سناتے ہوئے 80,838 سعودی ریال، 4,500 یو اے ای درہم، 400 امریکی ڈالر اور 200 یورو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ادارہ معاشی جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔