لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے 47 لاکھ روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم زوہیب نواز کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ کارروائی نجی بینک کی طرف سے ملزم کے خلاف دائر درخواست پر عمل میں لائی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بینک کے کسٹمر پے آرڈر کو جعل سازی کے ذریعے تبدیل کر کے رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی اور بعد ازاں رقم نکال کر خرد برد کی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

