پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بینظیر ہنرمند پروگرام پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو ادائیگی کا ایک ایسا نظام بنایا جائے جس میں کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ سینیٹر روبینہ خالد نے یقین دہانی کرائی کہ بی آئی ایس پی کے تحت ادائیگیوں کے نظام میں جلد مزید بہتری لائی جائے گی۔