اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔
شہریوں کو احتیا طی تدا بیر ا ختیار کرنے کی ہدا یت کی جا تی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔ پنجاب کے مشر قی ا ضلاع میں سموگ چھائی رہی۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

