سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید1ہزار روپے کی کمی

کراچی (کامرس رپورٹر ) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 970 ڈالر کی سطح پر آ گیا عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے مقرر کی گئی یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد مجموعی طور پر دو دن میں قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔