واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا اور نیوجرسی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ابتدائی نتائج سامنے آ گئے ہیں امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار ایبی گیل اسپین برجر نے ورجینیا کے گورنر کا انتخاب جیت لیا۔ انہوں نے 7 لاکھ 84 ہزار 763 ووٹ حاصل کر کے ریپبلکن امیدوار ونسم ارل سیرز کو شکست دی، جنہیں 6 لاکھ 49 ہزار 937 ووٹ ملے۔
ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر بن گئی ہیں، جو ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے دوسری جانب ورجینیا لیفٹیننٹ گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار غزالہ ہاشمی کو اپنے ریپبلکن حریف جان ریڈ پر سبقت حاصل ہے۔ غزالہ ہاشمی کی کامیابی کی صورت میں وہ ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون نائب گورنر بن جائیں گی غزالہ ہاشمی اس سے قبل ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی سینیٹر کے طور پر بھی تاریخ رقم کر چکی ہیں، اور ان کی متوقع جیت نے بھارتی اور پاکستانی نژاد کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

