معاشرے میں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے. سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ معاشرے میں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،عدم برداشت معاشرے کو کمزور کرتی ہے، رواداری مضبوط معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔

عالمی یوم برداشت و رواداری پر خصوصی پیغام میں سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی ہمیشہ کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے، محبت، احترام اور یکجہتی ہمارا اصول ہے،محروم طبقوں کی مدد کے ساتھ معاشرتی برداشت بھی ہماری بنیادی اقدار میں ہے،بی آئی ایس پی کا مقصد صرف مالی مدد نہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کا فروغ بھی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ برداشت، ہم آہنگی اور احترام پر مبنی معاشرہ ہماری ترجیح ہے،عدم برداشت معاشرتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،یومِ برداشت ہمیں نفرت، تقسیم اور شدت پسندی کے خاتمے کا پیغام دیتا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا جمہوری اقدار کی مضبوطی کی علامت ہے،قومی یکجہتی کے لیے برداشت اور رواداری کا فروغ ناگزیر ہے۔