پاک بحریہ کے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکبادپیش.گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

کراچی(بیورو رپورٹ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکبادپیش کی۔بد ھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ یہ شاندار کارنامہ پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی اور انجینئرز و سائنسدانوں کی اعلی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے ملکی خود انحصاری کے سفر میں تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔گورنر سندھ نےکہا کہ قوم کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ڈھال دینے پر پاک بحریہ، سائنسدانوں اور تمام شریک یونٹس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔