راولپنڈی غیر قانونی قبضہ کے 21 کیسز حل، اصل مالکان کو قبضے واپس وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں پنجاب پروٹیکشن آف ایمووایبل(Immovable) پراپرٹیز آرڈیننس پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس،سی پی اوسید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ، اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت، ایک ہفتے کے دوران راولپنڈی شہر اور تحصیلوں میں جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کے21 کیسز حل، تمام 21 معاملات میں اصل مالکان کو قبضے دلوا دئیے گئے،شہریوں نے اپنے دیرینہ مسائل کے فوری حل پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں پنجاب پروٹیکشن آف ایمووایبل(Immovable) پراپرٹیز آرڈیننس پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد،سی پی اوسید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ، اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، ایک ہفتے کے دوران راولپنڈی شہر اور تحصیلوں میں جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کے21 کیسزکو حل کروایا گیا، تمام21 معاملات میں اصل مالکان کو قبضے دلوا دئیے گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ ربط سے قبضہ اور پراپرٹی کے معاملات کو حل کیا جا رہا ہے،شہریوں نے اپنے دیرینہ مسائل کے فوری حل پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا،شہری اپنے پراپرٹی کے معاملات کے فوری اور منصفانہ حل کے لیے ڈپٹی کمشنر دفتر کے خصوصی سیل میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔