تھانہ ریس کورس کے علاقے میں پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 خطرناک ملزمان زخمی گرفتار، دو فرار، اسلحہ اور وارداتی اوزار برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں رات گئے 4 ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران 2 خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار،اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد،گرفتارڈاکو گزشتہ ماہ تھانہ ریس کورس کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ میں ملوث و مطلوب تھے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علی شان اے ایس آئی زخمی ہو گئے تھے،گرفتار ڈاکو راولپنڈی،گجرانوالہ اور لاہور میں چوری و نقب زنی،سنیچنگ اور اسلحہ ناجائز کے متعدد مقدمات میں بھی ملوث و مطلوب ہیں،شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں رات گئے 4 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران 2 خطرناک و مطلوب ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے، زیر حراست ڈاکوؤں سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد ہوئے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت احسان اور محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، گرفتارڈاکو گزشتہ ماہ تھانہ ریس کورس کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ میں ملوث و مطلوب تھے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علی شان اے ایس آئی زخمی ہو گئے تھے، گرفتار ڈاکو راولپنڈی،گجرانوالہ اور لاہور میں چوری و نقب زنی،سنیچنگ اور اسلحہ ناجائز کے متعدد مقدمات میں بھی ملوث و مطلوب ہیں، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو سامنے دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی .

واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے، ملزمان کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔