تحریک ادب القرآن کے زیر اہتمام قرآنِ پاک کے شہید نسخوں کی باوقار تدفین کے لیے قافلہ گجرات روانہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تحریک ادب القرآن کے زیرِ اہتمام قرآنِ پاک کے شہید نسخوں کی تدفین کے لیے قافلہ گجرات روانہ راولپنڈی تحریک ادب القرآن کے بانی عبد المنان کی زیرِ قیادت قرآنِ پاک کے شہید اوراق و نسخوں کی باوقار تدفین کے لیے ایک خصوصی قافلہ فتح جنگ روانہ کیا گیا۔ قافلے کی روانگی کے موقع پر مختصر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ نے اپنے خطاب میں کہاجس نے قرآنِ مجید کی حرمت و تقدس کی حفاظت کی۔

اسے اللہ کا قرب حاصل ہو گیا۔ قرآنِ پاک کے شہید اوراق کی تدفین ایک عظیم دینی مذہبی فریضہ ہے، جس کا اہتمام کرنا نہایت احسن اقدام ہے۔اس موقع پر سینٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ہم عبدالمنان کے شانہ بشانہ انشاءاللہ قران پاک کے کی حرمت کی حفاظت کے لیے جانی مالی خدمت کے لیے تیار رہیں گے۔اپ کو جو قران پاک کی جلدوں کے لیے جو مشینیں درکار ہیں وہ میں اپنی ذاتی جیب سے لے کر دوں گا۔اور سرکاری سطح پر جو ممکن کوشش ہوگی کروں گا آپ کو تدفین کے لیے رکھ دھمیال قبرستان پنجاب گورنمنٹ سےجگہ لے کر دوں گا۔اور قران پاک کی حرمت کے لیے سرکاری سطح پر جو ممکنہ وسائل دستیاب ہوں گے وہ وہ لے کر دوں گا۔اس موقع پر صرافہ یونین کے صدر شیخ آصف ادریس نے ناصر بٹ کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کا تفصیلی دورہ کروایا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ان کا مشن قرآنِ مجید کے احترام کو عام کرنا اور اس کے شہید نسخوں کی باعزت تدفین کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے معاشرے سے اپیل کی کہ قرآنِ پاک کے پرانے اور شہید نسخے ضائع کرنے کے بجائے متعلقہ اداروں کے حوالے کیے جائیں تاکہ ان کی مناسب تدفین کی جا سکے اخر میں ممتاز مذہبی اسکالر مولانا سعید احمد جلالی نے شہید اوراق کی گجرات روانگی کے موقع پر دعا کی اور دیگر معزز شخصیات ، اس موقع دیگر مہمانوں میں حافظ عبداللہ بٹ ،،راجہ فرندہ ،شیخ عاصم ادریس،چوہدری کامران،عبدالجبار ،،،شیخ نعیم ، ظہیر احمد،خواجہ قاسم رحمان،محمد برہان،فہیم ملک بھی موجود تھے ،عبدبرہان ،ودیگر شریک تھے۔اور آخر میں چیئرمین عبدالمنان نے تمام ممانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا.