ایس ایس پی انوسٹیگیشن راجہ ناصر کی زیر صدارت میٹنگ، تفتیشی عمل تیز کرنے اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی ہدایات

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹیگیشن راجہ ناصر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل، انچارج برانچز، ریڈرز سمیت تھانوں کے محرر سٹاف کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانوں کے محرر سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں.

ایس ایس پی انوسٹیگیشن، معزز عدالتوں میں مقدمات کی موثر پیروی کے لیے گواہان کی حاضری کو یقینی بنائیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن راجہ ناصر۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن راجہ ناصر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل، انچارج برانچز، ریڈرز سمیت تھانوں کے محرر سٹاف نے شرکت کی .

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانوں کے محرر سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹیگیشن راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، معزز عدالتوں میں مقدمات کی موثر پیروی کے لیے گواہان کی حاضری کو یقینی بنائیں، سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔