اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے GM M&S غلام قاسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ غلام قاسم نہایت ایماندار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسر تھے جنہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

