اسلام آباد میں سی ڈی اے کے 2 ارب 64 کروڑ کے منصوبے تکمیل کے قریب، ہائی کورٹ سہولت سینٹر کی مکمل تعمیر کا ہدف مارچ 2026 مقرر

اسلام آبا د(سپیشل رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے کے 2 ارب 64 کروڑ روپے مالیت کے دو پراجیکٹ جن میں ہائی کورٹ سہولت سینٹر ،پارکنگ پلازہ کی تعمیرات جلد مکمل ہونے کا امکان ہائی کورٹ کی سہولت سینٹر بلڈنگ کا وکلا بلاک تیار بلیو ایریا پارکنگ پلازہ ایک ماہ جبکہ سہولت سینٹر بلڈنگ مارچ 2026 میں مکمل ہو گئی ، ذرائع کے مطابق پاک پی ڈبلیو ڈی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی سہولت سینٹر بلڈنگ کا منصوبہ ایک ارب 44 کروڑ روپے کا شروع کیا جو سی ڈی اے کو ٹرانسفر کر دیا گیا جبکہ بلیو ایریا میں واقع سی ڈی اے کا پارکنگ پلازہ جس کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ہے اس پر بھی سی ڈی اے کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے تعمیرات شروع کی ابتدائی طور پر ہائی کورٹ بلڈنگ کا ایک ارب 44 کروڑ روپے کا سہولت سینٹر سی ڈی اے ایک سال میں صرف وکلا بلاک مکمل کر سکا.

یہ منصوبہ ذرائع کے مطابق پی ڈبلیو ڈی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی سہولت سنٹر جس میں وکلا بلاک کیفٹیریا کار پارکنگ اور دیگر بلڈنگ کی تعمیر شامل تھی منصوبہ سی ڈی اے کو ٹرانسفر کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نومبر 2024 میں منتقل کیا گیا جس میں سہولت سینٹر کی بلڈنگ چاول تھی جس کے بعد سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ نے تعمیراتی کمپنی کو سخت ہدایات کی کہ وہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرے تاہم ابتدائی طور پر ایک ارب 46 کروڑ کے اس منصوبے میں ایک وکلا بلاک تعمیر ہو سکا ہے باقی بلڈنگ کا سٹرکچر تیار ہیں اوصاف کو سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سہولت سینٹر کی مکمل تعمیر کا ٹارگٹ مارچ 2026 تک ہے۔