ناکامی اُفتاد نہیں، اُستاد ہے نونہال اسمبلی کے اجلاس میں پروفیسر عبدالباسط مجاہد کا خطاب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الباسط مجاہد نے کہاہے کہ مایوسی گناہ ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے انسان کو مشکلات اور آزمائشوں سے نہیں گھبراناچاہیئے ان ہی مشکلات سے آسانی کے راستے نکلتے ہیں حضور نبی کریم ؐ نے بھی دشمنوں کا مقابلہ کیاہمت نہیں ہاری اپنی امت کو بھی یہی درس دیا ہے جبکہ قائد اعظم نے ہندوؤں کی سازشوں سے مایوس ہونے کی بجائے حوصلے سے مقابلہ کرکے انتھک محنت سے پاکستان بنایا یہ پاکستان اللہ تعالیٰ کابہت بڑا انعام ہے اب ملک کی باگ ڈور آپ نونہالوں کے ہاتھ میں ہے شہید حکیم محمد سعید نے بھی قوم کے نونہالوں کی تعلیم وتربیت کے لئے نونہال اسمبلی قائم کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے کیا موضوع”ناکامی۔

افتاد نہیں،استاد ہے“تھا اسمبلی میں راولپنڈی اسلام آباد کے سکولوں کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موضوع کے مطابق انگریزی اوراردو میں تقاریر کیں جبکہ قومی صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشدنے اپنے پیغام میں کہاکہ ناکامی کالفظ دل کواداس اور ماحول کوناخوشگواربنادیتا ہے لیکن یہی لفظ ہمت اور حوصلے والوں کااستاد بنتاہے ہمارے پیارے نبی کریمؐ نے بھی ہمیں ناکامی سے مایوس ہونے کی بجائے ہمت اور حوصلے سے کامیابی کے لئے جدوجہد کرنی چاہیئے اللہ تعالیٰ کامیابی عطا فرماتا ہے اس سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ اگر انسان کے اندر حوصلہ ہو،اس کا عزم مستحکم ہو اور و ہ دل میں خلوص رکھتا ہو تو ناکامی کامیابی کے حصول کی کوشش کے لیے نہ صرف آمادہ کر سکتی ہے بلکہ کامیابی تک پہنچا بھی سکتی ہے اس لیے ناکامی سے ڈریں نہیں یہ اُفتاد،یعنی آفت نہیں بلکہ آپکی اُستاد ہے اس سے جو سبق سیکھیں اسے آگے بڑھتے ہوئے کام میں لائیں یقین رکھیں آپکی مستقل مزاجی اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی بعدا زاں مہمان مقرر نے رکن شوریٰ نعیم اکرم قریشی و منتظمین ہمدرد نونہال اسمبلی حیات محمد بھٹی،سیّد کاشف امام اور امان اللہ نیازی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر دعائے سعید بھی پڑھی گئی اساتذہ اوروالدین کی ہمدرد کے مختلف انواع کے مشروبات سے تواضع کی گئی.