آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹی 20 سیریز کے وینیوز کا جائزہ لیا جائے گا

لاہور (بیورو رپورٹ) آسٹریلوی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی سٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے، سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔