راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ کلر سیداں پولیس کی کارروائی، نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار، ملزم قبل ازیں بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اب اور 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص عرصہ 2 سال سے ویڈیو کی بناء پہ بلیک میل کر رہا تھا، ملزم قبل ازیں بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اب اور 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا، کلرسیداں پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے،جس کی فرانزک کروائی جا رہی ہے، زیر حراست کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

