وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف-8 چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایف 8 میں واقع آور لیڈی آف فاطمہ کیتھولک چرچ پہنچ گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے آرچ بشپ جوزف ارشد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرسمَس کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔بچوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ویلکم پھول پیش کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آرچ بشپ جوزف ارشد اور مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمَس کیک کاٹا۔ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو کرسمَس کی مبارکباد دی۔

انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر امن کی شمع روشن کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کرسمَس کی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ بچوں نے ویلکم ٹیبلو پیش کیا، کرسمَس گیت بھی پیش کیا گیا۔ ریورنڈ فادر سلویسٹر جوزف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مسیحی برادری کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس خوشیوں، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، کرسمس خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز برابر ہیں۔

قائد کے وژن کے مطابق تمام پاکستانی یکساں حقوق رکھتے ہیں اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس تہوار کے موقع پر فول پروف ہیں سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی شریک تھے۔