لاہور(بیورو رپورٹ):پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کیلئے 2025 ویلفیئر کا سال رہا، جس میں ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں59 کروڑ95 لاکھ50 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، ترجمان کے مطابق پولیس شہداء کے بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کی مد میں1 کروڑ 15 لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں54 کروڑ روپے سے زائد رقوم دی گئی، علاج معالجے کی سہولیات کے لئے30 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی،
پولیس ملازمین کے بیماربچوں کے علاج کے لیے11 کروڑ55 لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس شہداء کے اہلخانہ کو567 پلاٹس، گھروں کی تعمیر کیلئے2 کروڑ75 لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں25 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے، سماعت سے محروم 21 بچوں کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے3 کروڑ48 لاکھ روپیسے زائد خرچ کیے گئے، گذارا الائونس کی مد میں فیملیز کو19 کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے،
ترجمان نے بتایا کہ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو05 کروڑ98 لاکھ روپے خرچ کیے گئے،محکمہ کی خاطر مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کو لیگل فنانشل ایڈ کی مد میں1 کروڑ10 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2025 میں پولیس فورس کی ویلفیئر پر2 ارب45 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی، پولیس ملازمین اور اہلخانہ کی ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر رہے ہیں ۔پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج معالجے کے لئے29 ہسپتالوں، اعلی تعلیم کے لئے13 تعلیمی اداروں کیساتھ ایم او یوز سائن کیے گئے ۔پنجاب پولیس شہداء کے بچوں کا بہترین مستقبل اولین ترجیح ہے۔

