راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی کاٹریفک ہیڈ کواٹر لائسنسنگ ہال کااچانک معائنہ۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں سے فراہم کردہ لائسنسنگ سہولیات کے متعلق بات چیت۔لائسنسنگ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے انچارج لائسنسنگ کو ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی منیر احمد نے ٹریفک ہیڈ کواٹر میں عوام الناس کو فراہم کر دہ سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹریفک ہیڈ کواٹر لائسنسنگ ہال کا اچانک معائنہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں سے راولپنڈی پولیس کیجانب سے فراہم کردہ لائسنسنگ سہولیات کے متعلق بات چیت کی۔ شہریوں کیجانب سے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ نظام کو سراہا گیا۔سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی منیر احمد نے انچارج لائسنسنگ کو تمام لائسنسنگ سینٹر ز میں لائسنسنگ سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کی۔
انکا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اورچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر شہریوں کیلئے ٹریفک ہیڈ کواٹر،لائسنسنگ سینٹرز سمیت تمام خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق فراہم کرد سہولیات کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بناتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ جو شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مشکل سمجھتے ہیں وہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کو خدمت کا موقع دیں اور صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے بغیر کسی سفارش کے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد اپنا ڈرائیونگ عزت دارانہ طریقہ سے حاصل کریں.

