عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت یکم جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری کو اسلام آباد سے شروع ہوگا عازمین حج کو تربیتی شیڈول موبائل ایپ ’پاک حج 2026‘ اور SMS کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے، جبکہ شیڈول کی مکمل تفصیلات وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

تربیتی پروگرام کا شیڈول درج ذیل ہے:2 جنوری: ایبٹ آباد 3 جنوری: گھوٹکی، ٹھٹھہ، کوٹلی آزاد کشمیر 4 جنوری: میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان، خیرپور سندھ 5 جنوری: راولا کوٹ آزاد کشمیر، بدین، نوشہرو فیروز 6 جنوری: فتح جنگ، دادو، تھرپارکر (مٹھی) 7 جنوری: عمرکوٹ، لاڑکانہ، ہری پور 8 جنوری: میرپور خاص، شہداد کوٹ، مانسہرہ.

ملک بھر میں یہ ایک روزہ تربیتی پروگرام فروری تک مرحلہ وار تحصیل کی سطح پر جاری رہیں گے عازمین حج سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ساتھ رکھیں اور اپنے شیڈول کے مطابق تربیتی پروگرام میں لازمی طور پر شرکت کریں۔