شاہین چوک انڈر پاس وقت سے قبل مکمل، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ترقیاتی کاموں پر تعریف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)شاہین چوک انڈر پاس جو ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا تھا، عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ اس منصوبے کا دورہ کیا اور اس کے اعلی معیار کی تعریف کی محسن نقوی نے کہا، “پوری ٹیم کو منصوبے کو وقت سے قبل مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔”

انڈر پاس کے علاوہ اسلام آباد میں 18 ترقیاتی منصوبے 15 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں۔ وزیر نے اعلان کیا کہ آئندہ سال ترقیاتی منصوبوں کی تعداد دگنی ہوگی وزیر داخلہ نے بتایا کہ شہر میں عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بھی بنے گا، جس کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ، گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس توسیع کا اعلان وزیر طلال چوہدری کریں گے۔