اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر کی ممبر (آڈٹ/سی آر ایم) محترمہ سیدہ نورین زہرہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی، جس کے ساتھ ان کی عوامی خدمات کا ایک شاندار باب اختتام پذیر ہوا اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1989 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور ایف بی آر کی مختلف فیلڈ فارمیشنز میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔

سیدہ نورین زہرہ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور نیدرلینڈز کے انسٹیٹیوٹ آف سوشل اسٹڈیز سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈپلومہ کیا ان کی قیمتی خدمات کے اعتراف میں ایف بی آر میں بورڈ اِن کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور دیگر بورڈ ممبران نے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری تحفہ پیش کیا۔

