نیو ایئر نائٹ اور بارش میں بہترین ڈیوٹی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا تمام ٹریفک اسٹاف کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیجانب سے نیو ائیر نائیٹ اوربارش کے دوران فرائض کی بہترین ادائیگی پر تمام ٹریفک سٹاف کو شاباش اور تعریفی سر ٹیفیکیٹ کا اعلان۔محنتی اور فرض شناس جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے نیو ائیر نائٹ اور بارش کے دوران شہر میں ٹریفک کوبہترین طریقے سے رواں دواں رکھنے پر تمام افسران و جوانوں کو شاباش دتے ہوئے تعریفی سر ٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا۔

نیو ائیر نائٹ کے دوران سی ٹی او راولپنڈی رات گئے تک خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جسکی بدولت شہر میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ بارش، سردی یا کسی قسم کے بھی موسمی حالات میں ٹریفک وارڈنز عوام الناس کی خدمت اور ان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف نظر آتے ہیں ان کا یہی جذبہ انھیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے اور محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بنتا ہے اپنے فرائض کو محنت،دیانتداری اور فرض شناسی سے انجام دینے والے ٹریفک اہلکارمیرا فخر ہیں.

جن کی ہر پلیٹ فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں نے شاہراہوں پر موجود رہ کر مشکل موسمی حالات میں بھی فرائض منصبی کی ادائیگی کو بخوبی سر انجام دیا۔ بہترین حکمت عملی، فرائض کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ ادائیگی، محنت،لگن اور ٹیم ورک کی کوششوں سے ٹریفک روانی کو مکمل برقرار رکھا گیا جبکہ دوران بارش خراب ہونے والی گاڑی یا موٹر سائیکل سواروں کو بھی بھرپور اوربر وقت مدد فراہم کی گئی۔