گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا جامعہ اشرفیہ کے مہتمم اعلیٰ حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہارِ افسوس، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ

لاہور (بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جامعہ اشرفیہ کے سرپرست اعلی حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔کشمیر کے حق خود ارادیت کے موقع پر جاری اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 5 جنوری 1949 کی قرارداد مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 77 برسوں سے حق خود ارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

گورنر نے بھارت کی ہٹ دھرمی کو قرارداد پر عمل درآمد میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم اور جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کی جائز آواز دبانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی ہے اور انشاء اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد کامیاب ہوگی اور انہیں بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی ملے گی۔