راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے اور ان میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات جاری ہیں،شہریوں کو بہترین تفریحی و حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایچ اے راولپنڈی کوشاں ہے،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر راولپنڈی کے خوبصورت پارک علامہ اقبال پارک کی سجاوٹ اور خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اور پودوں پھولوں کو سردی سے بچانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں،علامہ اقبال پارک میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی سے سجی فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فیملیز بڑی تعداد میں علامہ اقبال پارک میں آتیں ہیں اور بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتی ہیں .

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ باغبانی کے امور انجام دے رہا ہے،احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے، شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگے پودوں اور پھولوں کو مضحر اثرات سے بچانے کے لئے بھی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ سرگرمِ عمل ہے.

