لاہور(بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے چولستان میں پختہ سڑکوں کی بحالی، توسیع، بہتری اور تعمیر کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی 17 منظور شدہ سکیموں کے تحت 34 ایمرجنسی گاڑیوں کی خریداری اور 323 ایچ آر پوسٹس کے قیام کے لیے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی پنجاب ٹورازم فورس کے قیام کے لیے گاڑیوں کی خریداری سے متعلق پوزیشن پیپر کی بھی منظوری دی گئی۔
جھنگ میں ڈیٹ پام ریسرچ سب سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور پپیتا کی ورائٹل بہتری، مینجمنٹ اور پپیتا لیف کرل وائرس کے منصوبے کے لیے گاڑی کی منظوری سے متعلق پوزیشن پیپر کی کلیئرنس فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی و منصوبہ کی جانب سے دی گئی۔

