ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا تھانہ شالیمار کا دورہ، شہری سہولیات اور فوری دادرسی کو یقینی بنانے کی ہدایات

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کاتھانہ شالیمار کا دورہ اسپیشل انیشیٹیو پروٹوکول کے تحت شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ،تھانے میں آئے سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور دادرسی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ایس پی سکیورٹی آپریشنز اینڈ ایڈمنسٹریشن سلیمان ظفر کے ہمراہ تھانہ شالیمار کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے اسپیشل انیشیٹیو پروٹوکول کے تحت شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا .

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے تھانے میں آئے سائلین سے ملاقات بھی کی، ان کے مسائل سنے اور دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے فوری ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستہ رویے اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل اختیار کرنے جبکہ عوامی شکایات کے بروقت اور میرٹ پر ازالے کیلئے احکاما ت جاری کئے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی اور شہریوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.