راولپنڈی( کرائم رپورٹر )سی پی او راولپنڈی کے ویژن اور سی ٹی او راولپنڈی کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ضلع راولپنڈی میں منظم ٹریفک کے حصول کیلئے کوشاں۔ ضلع بھر میں لائن لین،سٹاپ لائن و زیبرا کراسنگ کے حوالے سے آگاہی مہمات و کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
روڈز کی خوبصورتی لائن لین و سٹاپ لائن ڈسپلن میں ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے ویژن اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر راولپنڈی ٹریفک پولیس ضلع بھر میں منظم ٹریفک کے حصول کیلئے کوشاں، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے لائن لین،سٹاپ لائن و زیبرا کراسنگ کی پاسداری کے حوالے آگاہی مہمات اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔راولپنڈی کے چوک چوراہوں و شاہراہوں پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے لیڈیز ٹریفک سٹاف و ایجوکیشن ٹیم شہریوں میں بھر پور آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔
روڈ یوزرز میں منظم ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کرنے کیساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دوران ڈرائیونگ انتہائی بائیں لائن کا استعمال کریں جبکہ ٹرن لینے کیصورت میں دائیں لائن کا استعمال کریں۔رواں ماہ لائن لین،سٹاپ لائن و زیبرا کراسنگ کیخلاف ورزیوں پر 13سو سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔روڈ ڈسپلن کے حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے .
شاہراہوں کی خوبصورتی لائن لین و سٹاپ لائن ڈسپلن میں ہے، لین لائن،سٹاپ لائن ڈسپلن مہذب قوموں کی پہچان ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ لائن لین و سٹاپ لین کی آگاہی مہم کیساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں بھی عم میں لائی جا رہی ہیں۔

