سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 گرفتار، 2 ہزار سے زائد پتنگیں اور 35 ڈوریں برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 پتنگ سپلائر گرفتار،2 ہزار سے زائد پتنگیں اور 35 ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 پتنگ سپلائر کوگرفتارکرکے2 ہزار سے زائد پتنگیں اور 35 ڈوریں برآمدکرلی، دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 500 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد کیں .

پیرودھائی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 430 پتنگیں 5 ڈوریں برآمد کیں، ٹیکسلا پولیس نیتین افراد کو حراست میں لے کر 300 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد کیں، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 250 پتنگیں برآمد کیں، صادق آباد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے 185پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں، صدر واہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 158 پتنگیں برآمد کیں، چکلالہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 105 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کیں، ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 100 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں، گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 50 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمدکیں، زیر حراست افرادکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے