اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس آئی جی اسلام آباد نے تھانہ جات کی جدید ضروریات کے مطابق تعمیر نو اور اپ گریڈیشن، شہریوں کے لیے بہتر سہولیات، انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور جدید سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور متحرک گروہوں کے خلاف خصوصی آپریشنز، شہریوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور کمیونٹی پولسنگ کی ترویج، پٹرولنگ سسٹم کی مو¿ثر منصوبہ بندی اور ہنگامی ٹیموں کی تشکیل کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد اور سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ جن میں ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جیز،ایس ایس پیز ،ایس پیز ،سیف سٹی اور سی ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے تھانہ جات کی جدید تقاضوں کے مطابق تعمیرِ نو، اپ گریڈیشن، شہریوں کے لیے سہولیات کی بہتری، انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور جدید سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں کو جدید اور عوام دوست مراکز میں تبدیل کیا جائے.

تاکہ شہریوں کو بہتر اور بروقت پولیس سہولیات فراہم کی جا سکیں۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور متحرک گروہوں کے خلاف خصوصی اور مو¿ثر آپریشنز تیز کرنے، شہریوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے، کمیونٹی پولسنگ کے فروغ، پٹرولنگ سسٹم کی مو¿ثر اور منظم منصوبہ بندی، اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فوری ردعمل ٹیموں کی تشکیل کے احکامات بھی جاری کیے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ساتھ اہم مقدمات کی تفتیش، شواہد کی جانچ پڑتال، مشکوک افراد کی تحقیقات اور حساس کیسز میں ہونے والی پیش رفت پر کا جائزہ لیا، انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ تمام مقدمات کو بروقت، مو¿ثر اور پیشہ ورانہ انداز میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، اے آئی جی اسپیشل برانچ اور اے آئی جی آپریشنز کے ساتھ میٹنگ میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات، حساس آپریشنز کی کارکردگی، مجموعی امن و امان کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف زونز میں جاری سرچ آپریشنز اور دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوںمیں مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں.

