راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ پیرودھائی نے ،شہری کو اغواء کے بعد پھندہ لگا کر قتل کرنے والا شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغواء کے بعد پھندہ لگا کر قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، زیر حراست شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر شہری کو اغواء کیا تھا، ملزم نے قتل کے بعد نعش کو نالہ لئی میں پھینک دیا تھا، شہری کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کو دو روز قبل لئی کنارے مغوی کی نعش ملی تھی، زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول سعد ارشدکا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

